کور کمانڈر کراچی کا رحیم یار خان کا دورہ‘ مشقوں کا معائنہ

189

رحیم یار خان(صباح نیوز)پاک فوج کی رحیم یار خان اور صالح پٹ میں فوجی مشقیں جاری ہیں، کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز نے مشقوں کا معائنہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی رحیم یار خان اور صالح پٹ میں فوجی مشقیں جاری ہیں، جن میں پاک فوج کے جوان پیشہ وارانہ صلاحیت کا مظاہرہ کر رہے ہیں، فوجی مشقوں میں کراچی گیریژن اور پنوں عاقل کے جوان حصہ لیں رہے ہیں۔ کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز نے فوجی مشقوں کا معائنہ کیا،جوانوں کی آپریشنل تیاریوں اور تربیتی معیار کو سراہا۔