بچوں سے زیادتی کیس‘2 مجرمان کو سزائے موت سنادی گئی

192

گلگت (اے پی پی) انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمود الحسن نے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کیس میں گرفتار ملزمان پر جرم ثابت ہونے پر2 مجرمان کو سزائے موت اور10،10لاکھ جرمانے کی سزا سنائی ہے جبکہ ایک مجرم کو سہولت کاری پر عمر قید اور5 لاکھ جرمانے کی سزا سنائی ہے۔گزشتہ روز انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمود الحسن نے کیس پر فیصلہ سناتے ہوتے ہوئے مجرم تجمل حسین، مظفر عباس کو بچوں سے زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر جبکہ مبارک علی کو مجرموں کی سہولت کاری پر سزا سنائی ہے۔مقدمے کا تیز ترین ٹرائل کرتے ہوئے ایک ماہ میں کیس کا فیصلہ سنادیاگیا۔متاثرہ بچوں کی جانب سے شہباز علی حراموشی ایڈووکیٹ اورایڈووکیٹ مظاہر علی کو وکیل مقرر کیا گیا تھا جبکہ پبلک پراسکیوٹر محب الرحمن نے سرکار کی معاونت کی۔