پول آف کر کٹ نے زون4 میں کر کٹ کو زندہ کر دیا

427

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پول آف کر کٹ نے زون 4 میں کر کٹ کو زندہ رکھنے کا بیٹرا اٹھا لیا وہ کلبز جو کلب کر کٹ ٹورنامنٹ کھیلنے کو ترس گئے تھے ان کے لئے ٹورنامنٹس کا جال بچھا دیا گیا ۔ تمام کر کٹ کی خدمات کا سہرا پول آف کر کٹ کے سرپرستِ اعلیٰ نہال فاروقی اینڈ کمپنی کو جاتا ہے جو کم لاگت میں زیادہ سے زیادہ میچز کلبز کو فراہم کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار عتیق صدیقی گولڈ میڈلسٹ اسپورٹس آرگنائزر نے بیان میں کہی، انھوں نے مزید کہا کہ پول آف کر کٹ کی بدولت زون4 کے 80فیصد کلب پی او سی کے ہفتے اور اتوارلیگ ٹورنامنٹس اور ناک آؤٹ ایونٹ کھیلنے میں گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا ہے،پی او سی نے بغیر کسی اسپانسرز کی مدد سے کلبوں کو معیاری کر کٹ کے علاوہ گرائونڈز میں تمام ضروری کر کٹ سہولیات اچھے گرائونڈز، گیندیں، پانی،سوشل میڈیا پر نمایاں پلیئرز کو اجاگر کرنا،سیلف امپائرنگ پہ اعتماد شامل ہیں۔