فیصل اقبال کو بلوچستان اسکواڈدوبارہ جوائن کرنے کی اجازت مل گئی

123

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کی جانب سے این او سی جاری کیے جانے کے بعد فیصل اقبال کو ایک مرتبہ پھر قومی ٹی ٹوئنٹی کپ سے قبل بلوچستان کی ٹیم کو جوائن کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔مریدکے سینٹرل اسٹیشن پر سیلف آئسولیشن میں موجود سابق ٹیسٹ کرکٹر آج دوبارہ اپنی ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔ 30 ستمبر سے شروع ہونے ؎والے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں بلوچستان کی ٹیم اپنا پہلا میچ یکم اکتوبر کو سندھ کے خلاف کھیلے گی۔جنرل منیجر ڈومیسٹک کرکٹ پی سی بی جنید ضیاء کا کہنا ہے کہ پی سی بی خوش ہے کہ فیصل اقبال نے ایک اہم ٹورنامنٹ سے قبل ایک حل طلب معاملے کو نمٹالیا ہے۔ہم پرامید ہیں کہ فیصل اقبال اب کام پر توجہ دیں گے اوربھرپور انداز میں بلوچستان کرکٹ ٹیم کی معاونت کریں گے۔