مودی سرکار کی نااہلی‘ امریکی کمپنیاں بھی سرمایہ نکالنے لگیں

217

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی نا اہلی کے باعث امریکی کمپنیوں نے بھارت سے سرمایہ نکالنا شروع کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق جاپانی کمپنی ٹویوٹا، امریکی کمپنی جنرل موٹرز کے بعد اب موٹر سائیکل بنانے والی مشہور کمپنی ہارلے ڈیوڈسن نے بھی بھارت میں کاروبار بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ چند ہفتے قبل جاپانی کار ساز کمپنی ٹویوٹا نے کہا تھا کہ وہ بھارت میں ٹیکس کی زیادتی کے باعث اپنے کاروبار کو مزید وسعت نہیں دے سکتی۔ اب ہارلے ڈیوڈسن کی جانب سے بھی اپنی سرمایہ کاری نکال لینا نریندر مودی کی کوششوں کو شدید دھچکا ہے۔ وہ ان دنوں بیرونی اداروں اور کمپنیوں کو ملک میں سرمایہ کاری کی ترغیب کے لیے مہم چلارہے ہیں۔ ہارلے ڈیوڈسن کے فیصلے سے ساڑھے 7کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ سیکڑوں افراد کی ملازمتیں ختم ہوں گی۔