3 رہزنوں اور 2 خواتین سمیت 11 ملزمان دھر لیے گئے

398

 

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران2خواتین سمیت 11 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ ، مسروقہ سامان اور منشیات برآمد کرلی ، سکھن کے علاقے میں دوران چیکنگ3 رہزنغلام حسین عرف جڑیو، جمیل اور عبدالرزاقکو گرفتارکرلیا گیا،ملزم جڑیو کو اقدام قتل کے مقدمے میں عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور بغیرنمبرپلیٹ کی موٹرسائیکل برآمد کی گئی ہے۔ ترجمان ملیر پولیس کے مطابق ایک اورکارروائی کے دوران میمن گوٹھ سے پولیس کو مطلوب رہزن کو اس کے ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا ۔گرفتار ملزمان میں سائیں ڈنو، مقصود بروہی، جمن اور ساجد شامل ہیں۔ ملزمان منشیات فروشی میں بھی ملوث ہیں۔ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئی۔ چاروں ملزمان عادی مجرم ہیں اور کئیبار گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔ ادھرکورنگی پولیس نے 2 موٹر سائیکل لفٹرجنید ولد محمد اکرم اور سعود ولد عبدالقدیر سے مسروقہموٹر سائیکل برآمد کرکے گرفتار کرلیا۔ تھانہ الفلاح پولیس نے2 موٹر سائیکل لفٹر کو گرفتار کرکے مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرلی۔ علاوہ ازیں ملیر سٹی پولیسنیمنشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران پولیس کو مطلوب ڈرگ کی سپلائی میں ملوث2خواتین سکینہ عرف سکھیو،فوزیہ عرف کنول اور مولابخش کوگرفتارکرلیا۔ ملزمان سے9 کلو سے زائد چرس برآمدہوئی، پولیس نے ملزمان کے زیر استعمال گاڑی بھی تحویل میں لے لی۔گرفتار ملزمان کا نام آئی آر لسٹ میں شامل تھا۔دونوں خواتین درجنوں مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکی ہیں۔