سچل میں پولیس سے مقابلہ ، ڈاکو ہلاک ‘ساتھی فرار

209

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سچل اورگلستان جوہر میں ہونے والے 2پولیس مقا بلوں میں ایک ڈاکو ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا،سچل میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جب کہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا،ملزمان ایک کار سوار خاندان سے لوٹ مار کے بعد فرار ہورہے تھے،سچل پولیس کے مطابق ا ن کو اطلاع ملی تھی کہ سمیراچوک پر ایک موٹرسائیکل پر سوار مسلح ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کررہے ہیں جس پر پولیس ان کی گرفتاری کے لیے سمیراچوک پر پہنچی تو ملزمان ایک کار سوارخاندان کواسلحے کے زورپر لوٹ رہے تھے،ڈاکوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک ڈکیت موقعہ پر ہی ہلاک ہوگیا تاہم اس کاایک ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا،۔