کے الیکٹرک کا شہریوں پر بدترین ظلم، کئی علاقوں میں رات بھر بجلی بند رکھی

117

کراچی(اسٹاف رپورٹر+مانیٹرنگ ڈیسک) کے الیکٹرک کا کراچی کے شہریوں پر بدترین ظلم، کئی علاقوں میں رات بھر بجلی بند رکھی، مستثنیٰ علاقوں میں بھی کئی کئی گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ، عوام شدید پریشانی کا شکار،ملک کا معاشی حب بجلی کے اعصاب شکن بحران میں مبتلا ہے جس کے باعث متعدد علاقے 24 میں سے 12 گھنٹے بجلی سے محروم رہتے ہیں، شہری شدید۔کراچی کے بیشتر علاقوں میں بجلی پھر نایاب ہوگئی ہے، نیوکراچی، لیاقت آباد، ملیر، گلشن اقبال، گلستان جوہر، اسکیم 33، گارڈن ایسٹ، دھوبی گھاٹ،کھارادر، لیاری، کیماڑی اور کلفٹن ، ڈی ایچ اے، پی ای سی ایچ ایس، برنس روڈ، نارتھ کراچی، کورنگی، لانڈھی، ناظم آباد، اختر کالونی، فیڈرل بی ایریا، کورنگی، سائٹ ایریا، بلدیہ ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن اور لائنز ایریا سمیت متعدد علاقوں میں لوڈشیڈنگ جاری رہی جبکہ لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی 2 سے 4 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔کئی مضافاتی علاقوں میں پوری رات بجلی نہ ہونے کی شکایات ہیں، لوڈشیدنگ سے تنگ شہریوں نے گارڈن روڈ پر احتجاج کیا اور حکومت سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ پریشر کم ہونے کے باعث گیس پر چلنے والے پاور پلانٹ بند کرنا پڑے جس سے بجلی کی پیداوار 400 میگاواٹ کم ہوگئی ہے۔