ضلع غربی میںمارچ کی تیاریاں عروج پر،50 سے زاید کارنرمیٹنگز

296

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی ضلع غربی کے تحت حقوق کراچی مارچ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔اورنگی ٹائون ، بلدیہ،بنارس،میٹروول، شیرشاہ،منگھو پیر،قصبہ کالونی،نیول کالونی،ماڑی پور،اتحاد ٹائون،گلشن غازی،واجد شہید چوک سمیت ضلع بھر میں 50 سے زایدمقامات پر کارنرمیٹنگز اور مظاہروں کا انعقادکیا گیا۔مختلف علاقوں میں فلوٹس گا گشت ،بینرز اور جھنڈے لگا دیے گئے۔ مارچ کے حوالے سے عوامی ملاقاتیں بھی جاری۔ مظاہروں سے امیر جماعت اسلامی ضلع غربی محمداسحاق خان ،قائم مقام قیم ضلع غربی مدثر حسین انصاری ،فضل احد،ماسٹر امین اللہ، خالد زمان شیخ،عثمان اعوان، یوتھ کے صدر انعام الرحمن سمیت ضلعی وعلاقائی ذمے داران نے خطاب کیا اور عوام کو حقوق کراچی مارچ میں شرکت کی دعوت دی۔