حکومت سرعام پھانسی کا قانون نہیں لا رہی، شیریں مزاری

230

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ حکومت سرعام پھانسی کا قانون نہیں لا رہی۔خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات بارے وفاقی وزیر شیریں مزاری کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ وزیراعظم نے واضح کر دیا ہے کہ سرعام پھانسی نہیں ہو سکتی۔شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کہتے ہیں کہ سرعام پھانسی کا قانون نہیں بن سکتا۔ عالمی معاہدوں کے باعث اس طرح کا قانون کیسے بنا سکتے ہیں؟انہوں نے بتایا کہ زیادتی کے کیسز کی روک تھام کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ زیادتی کے کیسز میں اب خاندان سمجھوتا نہیں کر سکتے۔ان کا کہنا تھا کہ زیادتی کیسز کی تحقیقات کے لیے ویمن پولیس بھی ہوگی۔ ریپ کیسز سے متعلق سینٹر بنے گا جو عدالتوں میں کیسز کو فالو کرے گا۔