مسلم پرویز کی ضلع غربی میں تاجروں سے ملاقات، یوتھ کے تحت ریلیاں

160

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نائب امیرکراچی مسلم پرویز کی حقوق کراچی مارچ کے حوالے سے ضلع غربی میں تاجروں سے ملاقات ۔ملاقات میں عثمان اعون اور قمر حیات بھی ان کے ہمراہ تھے ۔وفد نے انجمن تاجران بلدیہ سے ملاقات کی اور تاجر رہنمائوں کوکل بروز اتوار 27سمبر کو شاہراہ قائدین پر منعقد ہونے والے حقوق کراچی مارچ میں شرکت کی دعوت دی۔دریں اثنا جماعت اسلامی یوتھ کے تحت محمد نگر،شاہ ولی اللہ نگر اورنگی ٹائون اور سعید آباد میں حقوق لراچی مارچ کے حوالے سے ریلیاں بھی نکالی گئیں ۔