پاکستان میں کورونا جاری، تعلیمی ادارے کھولنے پر اتفاق

450

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 9ہزار 581 جبکہ 6451 مریض انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں 1 لاکھ 35 ہزار 488، پنجاب میں 98,941، بلوچستان میں 14,932 خیبرپختونخواہ 37,588، گلگت بلتستان میں 3,635، دارلحکومت اسلام آباد میں 16,367 اور آزاد کشمیر میں 2,630 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ میں موزی مرض سے 2,481  پنجاب 2,229، خیبرپختونخوا 1,259، اسلام آباد 181، گلگت بلتستان 85، بلوچستان 145 اور آزاد کشمیر میں 71 اموات ہوئیں جبکہ 2 لاکھ 95 ہزار333 افراد مہلک وبا سے مکمل طور پرصحتياب ہوچکے ہیں۔

ملک بھرمیں اب تک 33 لاکھ 84 ہزار 186 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 40 ہزار 167  ٹیسٹ کے دوران 566 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ 7 مریضوں کی اموات ہوئی جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 576 مریض تشویشناک حالت میں قرنطینہ ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 3کروڑ27لاکھ84 ہزار889افراد متاثر،9لاکھ93ہزار803افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 2 کروڑ 41 لاکھ 84 ہزار 566 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

ایس او پیز پر عمل

دوسری جانب وزیر تعلیم سندھ سعید نے کہا ہے کہ 28ستمبر کے بعد جو بھی سرکاری یا نجی تعلیمی ادارے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد نہیں کریں گے ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔