وٹامن کے، جس کے بارے میں کم لوگ جانتے ہیں

628

وٹامن کے بالخصوص زخم کے باعث خون بہتے وقت اس کے جمنے میں مدد کرنے اور ضرورت سے زائد خون کے بہاؤ کو روکنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

وٹامن کے کی کمی خون مسلسل بہنے کا خطرہ بڑھا سکتی ہے۔ اگرچہ بالغوں میں وٹامن کے کی کمی شاذو نادر ہی ہوتی ہے لیکن یہ نوزائیدہ بچوں میں بہت عام ہیں اور اس صورت میں نوزائیدہ بچوں کے لئے وٹامن کے کا ایک ہی انجکشن عام طور پر کافی ہوتا ہے۔

وٹامن کے بہت سے کھانوں میں پائے جاتے ہیں جیسے کہ ہرے پتوں والی سبزیاں، گوبھی اور کلیجی تاہم بڑی آنت میں موجود بیکٹیریا اس وٹامن کے کا سب بڑا ذریعہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ اگر آپ غذائی وٹامن K نیہں بھی لیتے تو بیکٹیریا آپ کے جسم کی وٹامن کے کی ضرورت کو پورا کردیتا ہے۔