سوڈان: ایک اور زینب 14 افراد کی درندگی کا نشانہ بن گئی

823

پاکستان میں 7 سالہ زینب کے ساتھ ہوئی جنسی زیادتی اور قتل کے واقعے کے بعد سوڈان کی بھی 8 سالہ زینب کو 14 افراد نے مل کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق زینب کے ساتھ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب وہ اپنے والد کے ساتھ رہ رہی تھی۔ والدین کی آپس میں عرصہ قبل طلاق پوچکی تھی۔

زینب کے والد نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ زینب نے چند دنوں قبل اپنی ماں کے بجائے میرے ساتھ رہنے کی خواہش کی تھی تاہم چند دنوں سے اس کی طبیعت کافی ناساز دکھ رہی تھی اور کھا پی نہیں رہی تھی۔

والد کے مطابق زینب اپنی پڑوسی سہیلی کے گھر کھیلنے جایا کرتی تھی جہاں سہیلی کا بھائی اپنے 13 دوستوں کے ساتھ مل کر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا کرتا تھا جبکہ سہیلی کی ماں کو اس بات کا علم تھا اور اس نے زینب کو دھمکی تھی کہ اگر اُس نے اپنے گھروالوں کو شکایت کی تو وہ اسے ماردے گی۔

زینب کے گھر والوں نے 17 ملزمان کیخلاف کیس دائر کردیا ہے جس میں ملزمان کے اہلخانہ بھی شامل ہیں۔