گندم کا بحران وفاقی حکومت پیدا کررہی ہے، ترجمان سندھ حکومت

363

کراچی : سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو گندم بحران کے حقائق کا علم نہیں، گندم کا مصنوعی بحران وفاقی حکومت پیدا کررہی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہاکہوزیر اعظم کو گندم کے ایشو پرمس گائیڈ کیا جارہا ہے، پنجاب میں گندم کا بحران پیدا ہوچکاہے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ کراچی کو اس کے حصے کا پانی نہیں مل رہا،کراچی سمیت سندھ بھر میں گیس کا شدید بحران ہے،وفاق کو کراچی میں گیس کا مسئلہ حل کرنا چاہیے، سندھ میں پاکستان کی 70 فیصد گیس پیدا ہوتی ہے،گندم کا مصنوعی بحران وفاقی حکومت پیدا کررہی ہے۔

ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ کورنگی اور ملیر میں عوام کی تفریح کیلئےبڑے پارکس قائم کیے جارہے ہیں، پودے اور درخت ماحول کی بہتری میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔