سعودی عرب سرمایہ کاری کے لیے بہترین ممالک کی فہرست میں شامل

519

ریاض: ورلڈ بینک نے سعودی عرب کو سرمایہ کاری کے لیے کے بہترین ممالک کی فہرست میں شامل کرلیا۔

عرب میڈیا کے مطابق ورلڈ بینک کے تحت تجارت اور سرمایہ کاری کی کمیٹی کی ترتیب شدہ رپورٹ میں تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے میں سعودی عرب نے خاطر خواہ ترقی کی ہے۔

2019 میں سعودی عرب سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے والے ملکوں کی فہرست میں 141 ویں نمبر پر تھا، اب 2020 میں 38 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

سعودی ماہرین کا کہنا ہے کہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی پالیسیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ 2030 تک سعودی عرب دنیا کا شمار 10 بہترین ممالک میں ہو جائے گا۔

مقابلہ جاتی ماحول فراہم کرنے کے ضمن میں سعودی عرب مشرق وسطی کا واحد ملک ہے جس نے ایڈیکس میں بہتری حاصل کی ہے۔