گلستان جوہر میں پولیس مقابلہ، ایڈیشنل ایس ایچ او شہید

573

کراچی: گلستان جوہرمیں پولیس مقابلے میں ملزماں کی فائرنگ سے پولیس کا ایک اہلکار شہید ہوگیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں الصبح پولیس اور نامعلوم افراد کے درمیان فائرنگ کا مقابلہ ہوا، جس میں ایڈیشنل ایس ایچ او (سب انسپکٹر) رحیم خان ملزماں کی گولی لگنے سے شہید ہوگیا۔

ایس ایس پی ایسٹ ساجد سدوزئی کے مطابق مقابلے کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی ہے اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے فرار ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ شہید اہلکار کی میت کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔