وزیراعظم  نے زیادتی کے مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کی مخالفت کردی ہے، شیریں مزاری

619

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے زیادتی کے مجرموں کو سر عام پھانسی دینے کی مخالفت کردی ہے اور اس حوالے سے کوئی قانون نہیں بنایا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات پر مجرموں کو سر عام پھانسی نہیں دینے کی مخالفت کی ہے،حکومت سر عام پھانسی کا قانون نہیں لا رہی ہے،وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی معاہدوں کے باعث ایسا قانون کیسے بنا سکتے ہیں۔

شیریں مزاری نے مزید کہا کہ زیادتی کے کیسز کی روک تھام کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، زیادتی کے کیسز میں اب خاندان سمجھوتہ نہیں کر سکتے ہیں جبکہ زیادتی کیسز کی تحقیقات کیلئے وومن پولیس ریپ سینٹر بنے گا جو عدالتوں میں کیسز کو  فالو کرے گا۔