پی سی بی کے وکلاء نے پی ایس ایل فرنچائزز کی پٹیشن پر اعتراض دیا

467

لاہور:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی جانب سے مالی ماڈل ٹھیک نہ کرنے پرپاکستان کرکٹ بورڈ کے خلاف دائر درخواست پرپی سی بی کے وکیل تفضل رضوی نےاعتراض  اٹھادیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے وکلاء چھ فرنچائزز کی جانب سے دائر کی گئی پٹیشن پرجسٹس ساجد محمودسیٹھی کے روبرو پیش ہوئے۔

اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے وکیل تفضل رضوی نے پٹیشن پر اعتراض  اٹھاتے ہوئےمعزز عدالت کو آگاہ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے رواں ہفتے 2 مختلف مواقع پر ایچ  بی ایل پاکستان سپر لیگ کی تمام فرنچائززکو نیک نیتی کے ساتھ فنانشل ماڈل پر شکایات کا ازالہ کرنے کے لیے بات چیت کی دعوت دی۔

تفضل رضوی نے معزز عدالت کو یہ بھی بتایا کہ معاہدے کے مطابق پی سی بی اور فرنچائزز کے درمیان کسی بھی معاملے کو حل کرنے کا موزوں فورم آربیٹیریشن کا آغاز ہے، لہٰذا فرنچائزز کی جانب سے دائر کی گئی یہ پٹیشن  مسترد کی جانی چاہیے۔

معزز عدالت کی ہدایت کے مطابق پی سی بی اپنا تحریری بیان سماعت کی اگلی تاریخ ، 30  ستمبربروز بدھ کو جمع کرائے  گا۔

“پی سی بی اپنے پارٹنرز کے  ساتھ  مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے  تاہم اس معاملے پراسے مایوسی اور حیرانی  ہوئی  ہے کہ فنانشل ماڈل پر بات چیت کی پیشکش کے  باوجود فرنچائزز نے معزز عدالت سے رجوع کرلیا۔ پی سی بی معزز عدالت میں اٹھائے گئے تمام اعتراضات کو دور کرنےاور تمام فریقین کے لیے قابل عمل حل کا منتظر ہے۔”