عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا، پاکستان میں سستا ہوگیا

412

کراچی: عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2ڈالر بڑھ گئے جب کہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 700روپے کم ہوئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 2ڈالر کااضافہ ہوا اور عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت بڑھ کر 1859ڈالر ہوگئی،جبکہ جمعے کے روز پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 700روپے اور 601روپے کی مزید کمی ہوگئی۔ق

یمتوں میں کمی کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر،  ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں 24قیراط  فی تولہ سونے کی قیمت کم ہوکر 1 لاکھ 11ہزار 800روپے ہوگئی، جب کہ دس گرام 24قیراط سونے کی قیمت گھٹ کر 95ہزار 850روپے کی سطح پر آگئی۔