بھارتی فورسز کی ایل اوسی پر بلااشتعال فائرنگ ،2افراد زخمی

367

راولپنڈی :بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول  ( ایل او سی )پر بلااشتعال فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز نے ایل او سی کےبروہ سیکٹرپربلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 8 سالہ بچہ سمیت 2افراد زخمی ہوگئے ، جنہیں طبی امداد کے لیے قریب اسپتال منتقل کردیا گیا،بھارتی فوج نےجان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا ۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت نے جنوری سے اب تک 2 ہزار340 بارجنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔