وفاقی حکومت کا مقامی شہد ’’بلین ٹری ہنی‘‘متعارف کرانے کا فیصلہ

227

وفاقی حکومت نے مقامی شہد ’’بلین ٹری ہنی‘‘متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان ’’بلین ٹری ہنی‘‘منصوبے کا جلد افتتاح کریں گے۔معاون خصوصی امین اسلم ملک کا کہنا ہے کہ بیری کا  شہد کندیاں میانوالی کے جنگل سے لیا جائے گا۔

معاون خصوصی کے مطابق جنگلی شہد اٹک کے قریب علاقے سے حاصل کیا جائے گا، کوالٹی کنٹرول کیلئے پرائیوٹ سیکٹر میں لیب بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ورکنگ گروپ بناکر پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز کردیا ہے ، بلین ٹری ہنی برانڈ کی انٹرنیشنل مارکیٹنگ کی جائے گی۔