ملک میں کورونا بے قابو، ایک دن میں 7 افراد ہلاک

473

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 9ہزار 15 جبکہ 6444 مریض انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں 1 لاکھ 35 ہزار 246، پنجاب میں 98,864، بلوچستان میں 14,838 خیبرپختونخواہ 37,525، گلگت بلتستان میں 3,608، دارلحکومت اسلام آباد میں 16,324 اور آزاد کشمیر میں 2,610 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ میں موزی مرض سے 2,477  پنجاب 2,229، خیبرپختونخوا 1,258، اسلام آباد 181، گلگت بلتستان 84، بلوچستان 145 اور آزاد کشمیر میں 70 اموات ہوئیں جبکہ 2 لاکھ 94 ہزار 740 افراد مہلک وبا سے مکمل طور پرصحتياب ہوچکے ہیں۔

ملک بھرمیں اب تک 33 لاکھ 44 ہزار 19 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 37 ہزار 504  ٹیسٹ کے دوران 798 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ 7 مریض کی اموات ہوئی جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 544 مریض تشویشناک حالت میں قرنطینہ ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 3کروڑ24لاکھ40 ہزار353افراد متاثر،9لاکھ88ہزار175افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 2 کروڑ 39 لاکھ 46 ہزار 81 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب گزشتہ روز وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا تھا کہ ہمارے لیے سب سے اہم چیز شہریوں خاص طور پر بچوں کی صحت ہے اور اس چیز کو ہم نہایت باریک بینی سے دیکھ رہے ہیں جبکہ 28 تاریخ تعلیمی ادارے  کھولنے سے قبل ایک اور جائزہ لیا جائے گا اور وفاقی حکومت سے بھی بات کی جائے گی۔