دنیا بھر میں کورونا کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے، عالمی ادارہ صحت

533

عالمگیر وبا کے باعث دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 9لاکھ88 ہزار523 افراد جان کی بازی ہارگئے ۔

دنیا بھر میں ہر منٹ پھیلنے والا کووڈ-19 (کورونا وائرس) سے دنیا کے مختلف ممالک میں متاثرہ افراد کی تعداد 3کروڑ24لاکھ57ہزار992 ہوگئی ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے صحتیاب افراد کی تعداد 2کروڑ39لاکھ56ہزار714 ہوگئی ہے۔

 

ویب سائٹ ورلڈ او میٹر کے مطابق امریکا میں 71 لاکھ 87 ہزار179 افراد کورونا سے متاثر ہیں، اموات 2 لاکھ7ہزار555 ہوگئیں ہیں، دوسرے نمبر پر عددوشمار کے مطابق بھارت ہے جہاں 58 لاکھ 23 ہزار60 افراد متاثر،92 ہزار 347 افراد لقمہ اجل بنے، تیسرے نمبر میں برازیل جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 46 لاکھ 59 ہزار909 اور اموات 1لاکھ39 ہزار883تک پہنچ گئی ہے۔

دیگر ممالک کو اگر دیکھا جائے تو روس میں 11 لاکھ36 ہزار48افراد متاثر، اموات20ہزار156، پیرو میں7 لاکھ 88ہزار 930، اموات 31 ہزار938، سائوتھ افریقہ میں 6لاکھ 67ہزار49، اموات کی تعداد 16ہزار283 ، کولمبیا میں 7 لاکھ 90 ہزار 823 افراد متاثر، اموات کی تعداد 24 ہزار924 ہوگئی۔