وزیر تعلیم: 28ستمبر سے تمام بچوں کو اسکول جانا ہوگا

695

اٹھائیس ستمبر سے تمام بچوں کو اسکول جانے کی اجازت ہوگی،  پرائمری اور پری پرائمری کے بچے اسکول جاسکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرتعلیم سندھ سعید غنی جمعہ کو کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کے تمام بچوں کو اسکول جانے کی اجازت ہوگی اور 28 ستمبر سے سب بچے اسکول جاسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  سعید غنی نے کہناتھا کہ پرائمری اورپری پرائمری کے بچے اگلے ہفتے 28 ستمبرسے اسکول جاسکتے ہیں جبکہ انھوں نے تسلیم کیا کہ کئی جگہوں پراب بھی مسائل کا سامنا ہےاور وہاں انتہائی سختی سےایس اوپیزپرعملدرآمدکرائیں گے۔

سعید غنی کا کہناتھا کہ جن اسکولوں کےکمرے کم ہیں وہ شفٹ کرلیں، اگر ایسا ممکن نہیں تو آدھےبچوں کو ایک روز بلائیں اور دوسرے بچوں کو اگلے روز بلوایا جائے جبکہ

جہاں کمرے زیادہ ہیں وہاں کلاسز کی تعداد بھی بڑھائی جاسکتی ہے اوراسکول وینز پربھی لازم ہوگا کہ فاصلوں کویقینی بنائیں۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ ایس اوپیزبنانےمیں بہت ساری چیزیں اسکول پرچھوڑ دی ہیں، امید ہے کہ اسکول انتظامیہ اور والدین تعاون کریں گے۔

 سعید غنی نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو خود اسکول لے کر جانے اور واپس لانے کی کوشش کریں،  والدین سے متعلق انھوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ جووالدین بچوں کواسکول چھوڑنے لے جانے کاکام خود کریں گے وہ محفوظ رہیں گے اور وہ خود بھی ایس اوپیزکا جائزہ لے سکیں گے۔

وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ وزیرصحت کےخدشات غلط نہیں بالکل درست ہیں، ملک میں کروناکی صورتحال میں بہتری آئی ہے، ٹاسک فورس کی میٹنگ میں اسکول کھولنےکافیصلہ ہوا۔

وزیرتعلیم نے واضح کردیا کہ جووالدین بچوں کواسکول نہیں بھیجناچاہتےوہ نہ بھیجیں، تعلیم سےزیادہ بچوں کی صحت کاخیال رکھناہے، اسکول کھولنے اور بچوں کو اسکول بھیجنےپرکوئی زبردستی نہیں ہے