کراچی کے کالجوں کے لیے داخلہ پالیسی جاری

418

ڈائریکٹریٹ آف کالجز سندھ نے کالجوں میں گیارہویں اور بارہویں کے داخلہ کا طریقہ کار جاری کردیا گیا۔

مرکزی داخلہ پالیسی کا آغاز 26 ستمبر سے کیا جائے گا ۔کراچی کے 80 میل کالجز جبکہ 88 فیمیل کالجز میں گیارہویں جماعت میں داخلے دیئے جائیں گے۔

پری میڈیکل میں فیمیل کے لئے 17 ہزار 635 سیٹیں جبکہ میل کے لئے 5 ہزار 490 سیٹیں رکھی گئی ہیں۔

پری انجینئرنگ فیمیل کے لئے 8 ہزار 465، میل کے لئے 20 ہزار 940 سیٹیں رکھی گئی ہیں۔  کامرس میل 22 ہزار 340 جبکہ فیمیل کے لئے 18 ہزار 100 سیٹیں رکھی گئی ہیں۔