نوازشریف الطاف کا پارٹ ’’ٹو‘‘ ہے، فیاض چوہان

406

راولپنڈی (آن لائن)صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف کو ایم کیو ایم کے رہنما الطاف حسین کا پارٹ ٹو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میاں برادران فوج اور عوام کے درمیان فاصلے پیدا کرنے ،پاکستان کے عدالتوں اور جمہوری اداروں سے عوام کا اطمینان ختم کرنے اور مختلف طریقوں سے پاکستان کے ٹکڑے کرنے کے3نکاتی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں جس میں وہ دیگر اپوزیشن جماعتوں کا سہارا
لے رہے ہیں لیکن ان کا یہ خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا اور عوام ان کے لیے باہر نہیں نکلیں گے گزشتہ روزراولپنڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج سے 4 دن قبل کرپشن الائنس کی اے پی سی ہوئی جس سے ان کو مزید شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا اے پی سی میں دوسری شمولیت الطاف حسین پارٹ ٹو کی ہوئی ہے۔ ففتھ جنریشن وار نواز شریف اور الطاف حسین کی صورت میں سامنے آئی ہے۔