بابا حاکم علی سرکار کی تین روزہ عرس کی تقریبات جاری

177

ٹنڈو آدم (نمائندہ جسارت) فیصل آباد کے نامور صوفی شاعر و بابا حاکم علی سرکار کی تین روزہ عرس کی تقریبات جاری، ملک بھر سے مریدین و عقیدت مندوں کی آمد، ٹنڈو آدم سے زائرین کی بڑی تعداد روانہ۔ فیصل آباد کے نامور صوفی شاعر و بابا حاکم علی سرکار کے عرس کی 59ویں تقریبات پانچ صفر سے سات صفر تک جاری رہیں گی۔ عرس کی تقریب میں ہزاروں مریدین و عقیدت مندوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ عر س کے موقع پر شیخ خالد حاکمی و ناظم آرائیں نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوفی شاعر و بابا حاکم علی سرکار کا سالانہ عرس بڑی عقیدت و احترام سے منایا جاتا ہے۔ ملک بھر سے مریدین و عقیدت مندوں کی آمد کا سلسلہ عرس سے چند روز قبل ہی شروع ہوجاتا ہے، عرس کی تقریبات کے حوالے سے مریدین اپنی اپنی ذمے داریاں احسن طریقے سے ادا کرتے ہیں۔