سابق حکومت نے سی پیک کو سیاسی ووٹ بڑھانے کیلیے استعمال کرنا چاہا

138

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)وزیرخزانہ بلوچستان میر ظہور بلیدی کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے سی پیک کے حوالے سے کوئی بات پوشیدہ نہیں رکھی ہے۔کوئٹہ پریس کلب کے زیر اہتمام سی پیک اور بلوچستان کی معاشی و اقتصادی ترقی کے موضوع پر سمینار سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کے ابتدائی ادوار میں اس معاشی منصوبے پر پاکستان میں سیاست کی گئی سابق حکومت نے سی پیک کو سیاسی ووٹ بینک بڑھانے کے لیے استعمال کرنا چاہا ، میر ظہوربلیدی کا کہنا تھا کہ سی پیک سے متعلق معاملات کو پوشیدہ رکھنے کی کوشش کی گئی، جس سے خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے لوگوں میں تحفظات پیدا ہوئے، موجودہ حکومت نے سی پیک کے حوالے سے کوئی بات پوشیدہ نہیں رکھی ہے ، سابق وفاقی وزیر احسن اقبال ن ایسٹرن اور ویسٹرن روٹ پر رائے کو دو حصوں میں تقسیم کیا ، بلوچستان میں بسنے والے تمام افراد کو اسپیسفک کرکے ترقی کے دھارے میں شامل کرنا ہوگا ، سرحدی علاقوں میں لوگوں کو روزگار کی فراہمی کے لیے بارڈر مارکیٹ قائم کررہے ہیں، جس سے معاشی سرگرمیاں بحال ہونگی اور تاجروں کو فائدہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے لوگوں کے مفادات عزیز ہیں ان کے تحفظ کیلیے کام کررہے ہیں۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈرملک سکندرایڈووکیٹ سی پیک کے فوائد سب سے پہلے گوادر پھر بلوچستان اور پاکستان کو ملنے چاہیے تفریق اور مساوات کے بغیر کوئی بھی پالیسی مرتب کی گئی تو بلوچستان کے عام آدمی کو فائدہ نہیں ہوگا۔