پاکستان میں کورونا کے مزید 5 مریض انتقال کر گئے

157

اسلام آباد( آن لائن) ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں کرونا کے مزید5 مریض انتقال کر گئے۔کورونا سے اموات کی تعداد 6 ہزار 437 ہو گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کرونا کیسز اور اموات کی تعداد میں بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 799 کورونا کیسز سامنے آئے جبکہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 5 مریض انتقال کر گئے۔ملک بھر میں کرونا سے کل اموات 6 ہزار 437 ہو گئی ہیں جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد
3 لاکھ 8 ہزار 217 ہے۔ اب تک 2 لاکھ 94 ہزار 932 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 7ہزار 388 ہے،ایکٹو کیسز میں سے 548 تشویش ناک یا سنجیدہ نوعیت کے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کورونا کے 33 لاکھ 6 ہزار 515 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹے میں 42 ہزار 299 کروناٹیسٹ کیے گئے۔