نوشہروفیروز:ہوت خان جلبانی میں دامادنے سسر کو قتل کردیا

241

نوشہروفیروز آن لائن)محراب پور کے قریب لاکھا روڈ کے نواحی علاقے ہوت خان جلبانی میں داماد نے سسر کو قتل کردیا ۔ملزم فرار۔تفصیلات کے مطابق محراب پور کے
قریب لاکھا روڈ کے نواحی علاقے ہوت خان جلبانی میں پولیس ذرائع کے مطابق ملزم اپنی بیوی پر بے جا تشدد کرتا تھا جس پربیوی ناراض ہوکر میکے آگئی تھی ملزم ناراض بیوی کو لینے سسرال گیا اوربیوی کیجانب سے ساتھ چلنے سے انکار پرملزم نے طیش میں آکر فائرنگ کردی جس سے ملزم کا سسر رجب علی سومرو شدید زخمی ہوگیا جسے اسپتال لیجایا جارہا تھا کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاںبحق ہوگیا ۔