پاکستان کا سعودی عرب کیلیے مزید 21 پروازیں چلانے کا فیصلہ

69

لاہور (آن لائن) پاکستان سے سعودی عرب جانے کے خواہشمند اقامہ ہولڈرو کے رش کی وجہ سے قومی ائرلائن پی آئی اے نے 21 مزید پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ اس سے قبل ہفتے میں سعودی عرب کے لیے 23 پروازیں چل رہی تھیں۔ جن میں 12 ہزار مسافروں کے سفر کرنے کی گنجائش تھی تاہم 21 مزید پروازیں چلنے سے مزید 3600 مسافر سعودی عرب کے لیے سفر کر سکیں گے۔ پی آئی اے ذرائع کے مطابق 21 اضافی پروازیں چلانے کے سلسلے میں قومی ایئرلائن کو باقاعدہ اجازت نامہ مل گیا ہے یہ اجازت نامہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کی جانے والی کاوشوں کے نتیجے میں موصول ہوا ہے جبکہ اعلیٰ سطحی سفارتی ذرائع بھی اس مقصد کے لیے استعمال کیے گئے ہیں۔