حکومت فضل الرحمن کیخلاف اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آجائے، بلاول

156

اسلام آباد(خبر ایجنسیاں) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری نے کہا ہے کہ حکومت نیب کے ذریعے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے خلاف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے سے باز رہے۔ نیب کی جانب سے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو نوٹس بھیجے جانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سے بوکھلا کر نیب کو استعمال کررہی ہے۔ اے پی سی کے بعد سیاسی رہنمائوں کو نیب کے نوٹس بھیجنے سے حکومتی عزائم کھل کر سامنے آچکے ہیں۔ حکومت کچھ بھی کرلے اب عوامی مزاحمت کو نہیں دباسکتی۔بلاول زرداری نے کہا کہ عمران خان نیب کے ذریعے اپوزیشن کے سیاست دانوں کو دبائو میں لینے کی کوشش کررہے ہیں۔ حکومت نیب کے ذریعے جے یو آئی سربراہ کے خلاف اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے فی الفور باز آجائے۔