اللہ دینو کرپشن کیس، نیب کو گواہوں کے بیانات قلمبند کرنیکا حکم

165

اسلام آباد (آن لائن) عدالت عظمیٰ نے کرپشن کے الزام میں گرفتار سابق رکن سندھ اسمبلی  اللہ دینو بھائیو کی ضمانت سے متعلق دائر درخواست پر سماعت کے موقع پر نیب کو گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے کا حکم دیتے ہوئے معاملہ کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔ درخواست ضمانت کی درخواست جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میںتین رکنی بینچ نے کی۔ نیب کے وکیل نے دلائل دیے کہ اللہ دینو بھائیو کے خلاف کیس احتساب عدالت میں چل رہا ہے، کیس میں 4 گواہوں کے بیان قلمبند کرناباقی ہیں،نیب کورٹ میں کیس کی آئندہ سماعت یکم اکتوبر کو ہونی ہے جس پر اللہ دینو بھائیو کے وکیل امان اللہ کنرانی نے مؤقف اپنایا کہ ابھی بھی 7 گواہوں کے بیان رہتے ہیں، نیب کی جانب سے  4 گواہوں کا بتانا بالکل جھوٹ ہے، عدالت عظمیٰ سے اربوں کے الزام میں گرفتار ہونے والے پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کی بھی ضمانت ہوئی، اللہ دینو بھائیو پر تو صرف مشکوک ٹرانزکشن کا الزام ہے، مشکوک ٹرانزیکشن کے الزام پر ہی 2سال سے زاید عرصے سے میرا مؤکل جیل میں ہے۔ جسٹس قاضی محمد  امین نے اس موقع پر ریمارکس دیے کہ اگر کیس نیب عدالت میںمکمل نہ ہوا تو عدالت عظمیٰ موجود ہے، بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔