ہانگ کانگ: سرکردہ جمہوریت نواز نوجوان رہنما کی گرفتاری

241
ہانگ کانگ جمہوریت نواز جوشوآ وونگ اپنی ضمانت کی دستاویز دکھا رہے ہیں

ہانگ کانگ (انٹرنیشنل ڈیسک) ہانگ کانگ میں چین نوا زحکومت کے مخالف جمہوریت نواز رہنما جوشوآ وونگ کو گرفتار کر لیاگیا۔ 23سالہ جوشو آ وونگ کو گز جمہوریت کے حق میں ہونے والے مظاہروں کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا، تاہم 3گھنٹے حراست میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا گیا۔ اپنی رہائی کے بعد وونگ نے سوشل میڈیا پر اپنی خیریت کی اطلاع دی۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ وہ ہانگ کانگ کے مرکزی پولیس اسٹیشن میں رپورٹ کے لیے پہنچے،جس کے بعد انہیں حراست میں لے لیاگیا۔