شاہین باغ دھرنے کی دادی 100بااثرعالمی شخصیات میں شامل

274
دنیا کی 100 بااثر کی فہرست میں شمار کی گئی شاہین باغ دھرنے کی سرکردہ بھارتی خاتون بلقیس بانو کی فائل فوٹو

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی جریدے ’ ٹائم میگزین‘ نے رواں برس کی انتہائی بااثر شخصیات میں بھارت کی 82 سالہ بلقیس بانو کو شامل کرلیا۔ بھارت میں متنازع شہریت قانون کے خلاف مظاہروں کے دوران بلقیس بانو’شاہین باغ کی دادی‘ کے نام سے مشہور ہوئیں اور مودی سرکارکے خلاف مزاحمت کی علامت بن گئیں۔ وہ سخت سردی اور شدید بارش کے باوجود 100 روز سے زائد جاری رہنے والے پرامن مظاہرے میں مستقل ڈٹی رہیں۔ ان کی تحریک سے حوصلہ پاکر بھارت کے تقریباً تمام بڑے شہروں میں خواتین نے مظاہرے شروع کردیے تھے۔