دنیا بھر میں تارکین وطن سے نفرت میں اضافہ

172

 

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) عالمی سطح پر ترک وطن کے خلاف عدم برداشت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ رواداری کی کم ترین سطح یورپی یونین میں شامل چند ممالک میں پائی جاتی ہے ۔ گیلپ کے ایک نئے سروے کے مطابق یورپی یونین کے چند رکن ممالک مہاجرت کے ضمن میں سب سے کم رواداری کے حامل ہیں اور ان کے ساتھ عالمی سطح پر ترک وطن کے خلاف عدم رواداری میں اضافہ ہوا ہے ۔ گیلپ کے تازہ ترین مائیگرینٹ ایکس پٹنس انڈکس میں انکشاف کیا ہے کہ 2016ء سے 2019ء کے درمیان تارکین وطن سے متعلق رواداری میں عالمی سطح پر واضح کمی آئی ہے۔ اس سروے میں شریک ہونے والے افراد سے 3 اہم امور کے بارے میں ان کی رائے لے کر اندازہ لگایا گیا کہ ان میں تارکین وطن افراد کو اپنے معاشروں میں تسلیم کرنے اور ان سے رواداری کا سلوک رکھنے کے رجحان کی سطح کیا ہے ۔ پہلا سوال یہ تھا کہ وہ تارکین وطن کی اپنے ملک میں رہایش کے بارے میں کیا سوچتے ہیں؟ دوسرے یہ کہ کیا وہ تارکین وطن کو اپنا پڑوسی قبول کرتے ہیں؟ اور تیسرا یہ کہ تارکین وطن اگر ان کی ارکانِ خاندان میں سے کسی کے ساتھ شادی کریں تو وہ اس عمل کو کیسا سمجھتے ہیں؟ ان 3 عوامل کی بنیاد پر نتائج مرتب کیے گئے۔ دوسری جانب سمندری راستے سے یورپ پہنچنے کے لیے کوشاں تارکین وطن کو بچانے والے جرمن امدادی جہاز ایلان کردی کو اطالوی سمندری حدود میں رکنے کی اجازت دے دی گئی ہے ۔ اس پر 125 سے زائد مہاجر موجود ہیں۔