زرمبادلہ کے ذخائر میں5کروڑ ڈالرز کمی

96

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گزشتہ ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں5کروڑ ڈالرز کی کمی واقع ہوئی۔اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق18ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر19ارب90کروڑ ڈالرز کی سطح پر رہے،اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر 11کروڑ88لاکھ ڈالرز کمی سے 12 ارب70کروڑ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوںکے ذخائر 6کروڑ ڈالرز کے زائد اضافے سے 7 ارب20کروڑ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے۔