سونے کی فی تولہ قیمت میں1500روپے کمی

695

کراچی(اسٹاف رپورٹر)عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں35ڈالرز کی کمی ہوئی جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت1857ڈالر کی سطح پر آگئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمت1500روپے کمی سے 1لاکھ 12 ہزار 500اور دس گرام سونے کی قیمت 1286 روپے کمی سے 96ہزار451روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت70روپے کمی سے 1150 روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔