صوبائی وزیر اکرام اللہ دھاریجو کی ریوالٹ بائیک کی تعارفی تقریب میں شرکت

172

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر صنعت و تجارت اکرام اللہ دھاریجو نے ایمرجنگ انوویشن پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے 99فیصد ڈیلیشن پروگرام کے ساتھ ملک میں تیار ہو نے والی کم قیمت 70سی سی ریوالٹ بائیکل متعارف کروا دی ہے ، کراچی پریس کلب میں تعارفی تقریب میں خطا ب کرتے ہوئے کمپنی کے کنٹری ہیڈ انورانیس نے بتا یا کہ ان کے گروپ نے مقامی انڈسٹری میں خالصتا مقامی طور پر تیار ہونے والے پرزہ جات کی حامل بین الاقوامی معیار کی سستی موٹر سائیکلیں بنانے کے عزم کے ساتھ سرمایہ کاری کی ہے ، کمپنی نے پاکستان کی ایک سر فہرست غیر ملکی برانڈ کی حامل موٹر سائیکل کے مقابلے میں مکمل پاکستانی برانڈ کی 33فیصد کم قیمت پر 70سی سی ریوالٹ موٹر سائیکل متعارف کروا رہی ہے ریوالٹ موٹر سائیکل فیول کنزمشن 62کلومیٹر سے زیادہ فی لیٹر ہے۔