اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان غالب

150

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعرات کواتار چڑھائو سلسلہ جاری رہنے کے بعد مندی کا رجحان غالب آگیا جس کے نتیجے میںکے ایس ای100 انڈیکس 69.89 پوائنٹس کی کمی سے 41806پوائنٹس کی سطح پرآ گیا اور حصص کی فروخت کا دباوٗ بڑھنے کے باعث 60.99فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کو 33 ارب37کروڑ28لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی بدھ کی نسبت25.37فیصد کم رہا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط طرز عمل اپنایا گیا جس کے باعث اتار چڑھاوٗکا سلسلہ جاری رہا اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس41941پوائنٹس کی بلند اور 41417 پوائنٹس کی نچلی سطح پر دیکھنے میں آیا تاہم کاروبار کے اختتام پرمندی غالب آگئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس69.89پوائنٹس کی کمی سے 41806.37 پر بند ہوا۔