۔3ماہ کے دوران ٹریفک حادثات میں 60 افرادجاںبحق

230

 

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) تین ماہ کے دوران ٹریفک حادثات میں 60 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔شہر قائد میںتین ماہ کے دوران نو سو سے زائد ٹریفک حادثات میں 60 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری دستاویزات کے مطابق کراچی میں جون، جولائی اور اگست میں سڑکوں پر ٹریفک حادثات میں 60 افراد جاں بحق ہوئے۔ چھوٹے بڑے ٹریفک حادثات میں 870 سے ز ائد افراد زخمی بھی ہوئے۔جبکہ رواں سال مجموعی طور پر ٹریفک حادثات میں 128 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ کراچی ضلع غربی کی سڑکوں پر سب سے زیادہ 54 افراد کی جان گئی۔ سب سے زیادہ موٹرسائیکل سوار 85 افراد ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہوئے۔