مرکنٹائل ایکس چینج میں 10.7ارب روپے کے سودے

324

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مرکنٹائل ایکس چینج میںگزشتہ روز پی ایم ای انڈیکس 4,942کی سطح پر بند ہوا۔ میٹلز، ا نرجی اور کوٹس کے10.7ارب روپے مالیت کے سودے ہو ئے جن کی مجموعی تعداد 16,847 رہی۔سب سے زیادہ سود ے سونے کے ہو ئے جن کی مالیت 6.552 ارب روپے رہی جبکہ چاندی کے سودوں کی مالیت 1.249 ارب روپے رہی۔