بائیکو پٹرولیم کے سالانہ مجموعی منافع میں 48 فیصد اضافہ

308

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بائیکو پٹرولیم پاکستان لمیٹڈ( بی پی پی ایل ) نے 30 جون 2020 کوختم ہونے والی مالی سال کیلئے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا ہے۔رواں سال خام تیل کی قیمتوں میں 15 فیصد کمی کے باوجودبائیکو اپنی جامع حکمت عملی کے ذریعے اپنی فروخت کو صرف5فیصد تک کم کرنے میں کامیاب رہی جو گزشتہ سال کی 252ارب روپے کے مقابلے میں 239 ارب روپے رہی ۔کارگو کے اخراجات میں بہتری کی بدولت کمپنی کے مجموعی منافع میں 48 فیصد اضافہ ہوا جو گزشتہ سال 1.96 ارب روپے کے مقابلے میں 2.9 ارب روپے رہا۔ آپریٹنگ اخراجات میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ۔ پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کے باعث کمپنی کو زرمبادلہ کی مدد میں 514 ملین روپے کا نقصان اٹھا نا پڑا۔ بینکوں کے باہمی قرضوں پر منافع کی شرح (KIBORریٹ) کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے مالیاتی اخراجات بڑھ گئے ۔