ڈین جونز انتقال کر گئے، آئی سی سی کا اظہار تعزیت

241

کراچی(اسٹاف رپورٹرسابق آسٹریلوی کرکٹر،کوچ اور کمنٹیٹر ڈین جونز گزشتہ روز بمبئی بھارت میں انتقال کرگئے۔ اس موقع پر آئی سی سی ،پی سی بی کرکٹ آرگنائزرز اورقومی کھلاڑیوں نے نے اظہار افسوس کیا ہے۔ محمد حفیظ،حسن علی، وہاب ریاض ، رمیز راجہ، شاداب خان، محمد عامر اور سرفراز احمد نے پیغام میں ڈین جونز کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔شاداب خان نے کہا کہ بڑے اسٹیج پر میرے پہلے کوچ اب اس دنیا میں نہیں رہے۔محمد حفیظ نے اس دکھ کے موقع پر ان کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔رمیز راجہ نے کہا کہ میں ڈین جونز کے انتقال کی خبر سن کر مکمل صدمے میں ہوں۔محمد عامر نے کہا کہ یہ خبر میرے لیے حیران کن ہے، آپ بہت یا د آئیں گے۔وہاب ریاض نے کہا کہ ڈین جونز کے انتقال سے متعلق خبر سن کر صدمے میں ہوں ۔ وہ پاکستان کرکٹ کو بہت پسند کرتے تھے اور ایک اچھے انسان تھے۔حسن علی نے کہا کہ 2020اس سے زیادہ برا نہیں ہوسکتا۔ لیجنڈری کرکٹر ڈین جونز کے انتقال کی خبر سن کر دکھ ہوا۔