تعلیمی اداروں میں منشیات کا پھیلاؤ تشویش ناک ہے‘عارف علوی

216

اسلام آباد (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کا پھیلاؤ تشویش ناک ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتیں اور متعلقہ ادارے منشیات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے موثر اقدامات کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تعلیمی اداروں میں منشیات کے چیلنج پر قابو پانے کے لیے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ گورنرز، یونیورسٹیوں کے چانسلر، نوجوان نسل کو منشیات کی لت سے بچانے کے لیے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ اجلاس میں وفاقی وزرا سینیٹر اعظم خان سواتی، شہریار آفریدی اور معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان،چودھری سرور،عمران اسماعیل، شاہ فرمان، جسٹس (ر) امان اللہ یاسین زئی،سردار مسعود خان،گورنر گلگت بلتستان راجا جلا اور ڈی جی انسداد منشیات فورس بھی شریک تھے۔ اجلاس میں تعلیمی اداروں کو تمام معاشرتی برائیوں اورمنشیات کے استعمال سے پاک بنانے کے لیے ملک کے تمام وائس چانسلرز کا اجلاس طلب کرنے پر اتفاق کیا گیا۔