مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودیوں کیلئے مزید 5 ہزار گھر تعمیر کرنے کا حکم

367

اسرائیلی وزیر عظم بینجیمن نیتن یاہو نے مقبوضہ مغربی کنارے پر یہودی آبادکاروں کیلئے مزید 5000 گھر تعمیر کرنے کا حکم دے دیا۔

اسرائیلی نیوز ایجنسی چینل 7 کی ایک رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو نے بین الاقوامی سطح پر اسرائیلی قبضہ پالیسیوں پر کی جانے والی تنقیدوں کو نظر انداز کرتے ہوئے مقبوضہ مغربی کنارے پر مزید 5000 گھر تعمیر کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

مغربی کنارے پر 6 ماہ سے معطل تعمیراتی کام کا پھر سے آغاز کرنے کا فیصلہ اُس وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیل اور عرب ممالک کے درمیان تعلقات بحال ہورہے ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے نیتن یاہو اور آبادکاروں کے سربراہوں کے مابین پچھلے 6 دنوں سے بات چیت چل رہی تھی جس میں انتہا پسند یہدیوں کا اسرائیلی وزیر اعظم سے مطالبہ تھا کہ مغربی کنارے پر گھروں کی تعمیرات کا کام جلد سے جلد دوبارہ شروع کیا جائے۔