بھارت : مساجد کے بعد امام بارگاہیں بھی نشانے پر

473

لکھنئو: مجلس علماء ہند کے جنرل سکریٹری معروف عالم دین مولانا کلب جواد نے کہا کہ کافی عرصے سے بھارتی حکومت ہمارے مذہبی حقوق کو تلف کررہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جنرل سکریٹری مولانا کلب جواد نے کہا ہے کہ ہماری امام بارگاہیں مذہبی عقیدت و احترام کے پیش نظر عزاداری و عبادات کے لئے تعمیر کرائی گئی تھیں۔ یہ مقدس مقامات ہماری عقیدتوں کے مراکز ہیں، تفریح گاہیں نہیں جو کورونا وبا کے دوران تمام احتیاطی تدابیر اپنانے کے باوجود ہم پر پابندیاں لگائی گئی ہیں۔

کلب جواد کا کہنا تھا کہ حکومت کے افسران، حسین آباد ٹرسٹ کے ذمہ داران اور ضلع انتظامیہ کے افسران نے تاریخی امام بارگاہوں میں عزاداری اور مذہبی تقریبات کی اجازت نہیں دی اور لکھنئو کے تاریخی آصفی امام بارگاہ کو سیاحوں کے لئے کھول دیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ لکھنئو کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ امام بارگاہوں میں کورونا وبا کے دوران اپنائے گئے ضابطوں کے باوجود مجالس کی اجازت نہیں دی گئیں۔