ٹک ٹاک کو بلاک کرنے کا مطالبہ، پی ٹی اے

591

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر اخلاقی اور نامناسب مواد شیئر کرنے پرویڈیو شیئرنگ ایپ کو بلاک کرنے کا مطالبہ کردیا۔

پی ٹی اے ترجمان کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک پر غیراخلاقی اور فحش مواد شیئر ہورہا ہے جس کی وجہ سے ایپلی کیشنز سے اس حوالے سے جواب طلب کیا گیا اور فحش، غیر اخلاقی اور نامناسب مواد کو پاکستان میں فوری بند کرنے کا کہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے نے سوشل میڈیا اور ویڈیو شیئرنگ موبائل ایپلی کیشنز  ٹک ٹاک  کو ہدایت کی ہے کہ مواد کی مانیٹرنگ اور اسے معتدل رکھنے کے لیے ایک مؤثر حکمت عملی وضع کی جائے تاکہ غیر اخلاقی مواد کو ہٹایا جاسکے بصورت دیگر اتھارٹی کی جانب سے قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے اس سے قبل بھی  میں پی ٹی اے نے ٹک ٹاک پر فحش اور غیراخلاقی مواد اور اس کے نوجوان نسل پر انتہائی منفی اثرات کے حوالے سے معاشرے کے مختلف طبقات کی جانب سے متعدد شکایات موصول ہونے کے بعد ویڈیو ایپ کو ‘ حتمی وارننگ’ جاری کی تھی۔