شیخ رشید نے سیاسی میدان میں ہلچل مچادی

543

فیصل آباد: وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن  استعفا دے،  ہم کل ہی الیکشن کرائیں گے،اپوزیشن نہ استعفا دے گی نہ دھرنا دے گی اور نہ ہی تحریک عدم اعتماد لائےگی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ پیپلزپارٹی استعفا نہیں دے گی ،  استعفادیا تو سندھ سےحکومت بھی جائےگی، فضل الرحمان کو منہ کی کھاناپڑےگی، مولانا فضل الرحمان بھی آرمی چیف سے ون ٹو ون ملاقات کرتے رہے ہیں، مولانا فضل الرحمان، بلاول   سمیت سب آرمی چیف سے ملاقات کرتے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جنوری میں ن سے ش نکلےگی، نکلے گی ،نکلے گی، محمد زبیر کی 36سال سے قمرجاویدباجوہ کی ملاقات نہیں ہوئی، آرمی چیف سے اُن کی کوئی دوستی نہیں،نوازشریف نے اپنی سیاست کا گلاخود دبایا، نوازشریف نے ملکی اداروں کو للکارا ہے، نوازشریف ان کو آنکھیں دکھارہے ہیں جن کی گود میں بیٹھ کر وزیربنے۔

وفاقی وزیر ریلوے کا مزید کہنا تھا کہ آج منہگائی، بےروزگاری اس وجہ سےہوئی ہے کہ چورملک کامال باہرلےگئے،عمران خان نے کہا اقتدارچھوڑسکتا ہوں این آراو نہیں دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ بلاول سےپیار کرتاہوں، وہ میرا پیارا ہے، بلاول سےپوچھیں میں نے اس کا کیا بگاڑا ہے، بلاول کوجواب دے سکتاہوں،لیکن اخلاق کے دائرہ سےباہرنہیں جاناچاہتا۔